ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52327 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2799 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29553 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار 189 ہوگئی ہے۔