نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کی صورتِ حال کا گہرا ادراک رکھتے ہیں اور ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کی دلیلیں حقائق پر مبنی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹی وی چينل پر ایک گفتگو میں انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ 8 ملین افراد کا سوال ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔
بلوچستان کی صورتِ حال پر انوار الحق کاکڑ کی دلیل رہی ہے کہ بلوچوں کے پاس تاریخی طور پر بھی پاکستان سے جڑنا ہی بہترین چوائس رہی جہاں ان کی سیاسی نمائندگی ہے اور معیشت محفوظ ہے۔
انوار الحق کاکڑ دہشتگردی کے خلاف بھرپور مؤقف رکھتے ہیں اور اندرونی دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہيں۔ نو مئی کے واقعات پر بھی انوار الحق کا مؤقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار کم کرنے کے لیے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہيں۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔
گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے تھے۔اب انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کو آج وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">