اسلام آباد(سی این پی)سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر پہنچ گئے
ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات انتخابات کے حوالے سے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان جاری کیا گیا ہے
جس میں کہاگیا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی
ملاقات کے دوران شفاف انتخابات کے لیے امریکی حمایت کی یقین دہانی کروائی
ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماوں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے
امریکا پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکا پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا،ہم پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔