اسلام آباد(سی این پی)نگران وزیراعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر کودنیا کی سب سے بڑی جیل قرار دیا ہے،کوشش ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر روا رکھے جانے والے ظلم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں۔
مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے ،مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ، وفد نے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے ملاقات کی
ملاقات کرنے والوں میں بیورو چیف جی این این میاں شاہد، کارسپانڈنٹ اے بی این نیوز و سیکرٹری اکرام انوار عباسی، کارسپانڈنٹ روزنامہ اوصاف و فنانس سیکرٹری احسان بخاری،سیکرٹری اطلاعات شمس نیازی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا عدنان، ممبران گورننگ باڈی میں چیف رپورٹر روزنامہ جناح ،آن لائن شہزاد ملک۔، جی این این سے عاطف بٹ۔ خیبر نیوز سے مدثر حسین۔ 24 نیوز سے طیب سیف، اے بی این نیوز سے سائرہ اور روزنامہ ممتاز سے شیراز حسین شامل تھے
ملک نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف عوامی آگاہی اشد ضروری ہے اس حوالے سے میڈیا ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اکرا کے ساتھ مل کر وزارت انسانی حقوق اپنا پیغام لوگوں تک پہنچائے گی
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک تحریک آزادی کی علامت ہیں ،بی جے پی حریت رہنما کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی الیکشن مہم چلانا چاہتی ہے،آر ایس ایس سمیت بھارت کی انتہا پسند جماعتیں یاسین ملک کو پھانسی دے کر اگلا الیکشن جیتنا چاہتی ہیں
مشعال ملک نے نگران سیٹ اپ میں اپنی ذمہ داریوں سے متعلق کہا کہ ملک میں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی
اور نگران وزیراعظم کو آگاہ کریں گی،،،ایک سوال کے جواب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم اور متعلقہ اداروں کی کوشش ہے کہ الیکشن شفاف اوروقت پرہوں۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیریوں کا جو قتل عام کیا جا رہا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی جبکہ کشمیریوں کے جو ظلم و ستم ہے پچھلے 75 سالوں میں انڈیا نے جو ظلم اور ستم کے پہاڑ توڑے ہیں اس کی بھی دنیا میں کہیں نظیر نہیں ملتی
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک جیسے لیڈر کو اس وقت انڈیا اپنی الیکشن مہم کا حصہ بنا کر چل رہے ہیں اور مودی اور آر ایس ایس جو کہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے ان کی یہ کوشش ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی دے کر اگلا الیکشن جیتا جائے
ایک سوال کے جواب میں مشعال ملک نے کہا کہ نگران وزیراعظم اور متعلقہ اداروں کی یہ کوشش ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور صاف شفاف ہوں ، ہیومن رائٹس اور دوسرے مسائل کی طرف آپ نشاندہی کریں اور میں اس پہ عمل پر عملدرآمد ہوگا۔
آخر میں مشعال ملک نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صغیر چوہدری اور تمام عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا۔ مشعال ملک کو عہدہ سنبھالنے پر وفد نے مبارک دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔