نواشریف کی ستمبر میں وطن واپسی التوا کا شکار ہو گئی ، تاحال انکار کر دیا

نواشریف کی ستمبر میں وطن واپسی التوا کا شکار ہو گئی ، نواز
شریف نے پاکستان آ نے سےتاحال انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے وطن واپسی کیلئے نئی تاریخ پراتفاق کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے شریف فیملی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو ستمبر میں وطن واپس نہیں آنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اجلاس میں شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نوازشریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں جس کے بعد خاندان نے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔نواز شریف نے آج بھی پاکستان واپسی کی تاریخ نہیں بتائی نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے: شریف فیملی کی تصدیق دوسری جانب خواجہ آصف نے قبل ازین کہا تھا کہ
رسک زیرو ہونے تک نوازشریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے:
۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔نواز شریف 4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے گیے تھے بعد ازاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بن گئے لیکن پھر بھی نواز شریف نے وطن واپس انے کا رسک نہ لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لندن میں شریف فیملی کے اپس میں پاکستان انے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے تا ہم اس وقت نواز شریف کو فوری وطن واپس نہ انے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے تاحال پاکستان انے سے انکار کیا ہے