پاکستان بد ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک قرار

کراچی(سی این پی) پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے

لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے

اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے

جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلیے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانس اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے، اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساو¿تھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

خلیجی ممالک میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں، کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے، افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔