وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کیلئے فوج اوررینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سی این پی ) وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج اوررینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فوج اورپنجاب رینجرزکی تعیناتی27اگست سے6ستمبر تک ہوگی

پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیوآرایف موڈ میں ہوگی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیوآرایف موڈ میں ہوگی

ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی ۔

واضح رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے فوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی ،ایشیا کپ کے4میچز پاکستان میں شیڈول ہیں،ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور3 میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں
٭٭٭٭