ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور ،فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔

اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیے گئے

جس میں پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی اور تقریب کی فرانزک کروانی ہے۔

عدالت نے 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔