اسلام آباد(سی این پی) نگراں وزیراعظم کے زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل کےا قدامات کا جائزہ لیا گیا۔
خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اقدام کو جاری رکھنے کے لیے کی چوتھی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اج منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرا اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی خاطر پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نگراں حکومت کے لیے پاک فوج کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اقدامات اور اہم شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار اور ملکی معیشت کی بحالی کی طرف مثبت رفتار کو برقرار رکھنے میں اپنے عزم اور حمایت کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہم آہنگی حاصل کرنے کے سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے موثر کام کی تعریف کی۔
ایپکس کمیٹی نے کی عالمی سطح پر رسائی حاصل کرنے کی حکمت عملی اور دوست ممالک کے ساتھ جاری مصروفیات کو سراہا جس میں مملکت سعودی عرب اور اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سیکیورٹی کے اعلیٰ سطحی وفود کے نتیجہ خیز دورے شامل ہیں۔
ایپکس کمیٹی نے زراعت/ لائیو اسٹاک، کان کنی/ معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی بھی توثیق کی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کونسل کے ذریعے پہلے سے حاصل کیے گئے سازگار ماحول کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔