سائفر معاملہ :عمران خان کا ٹرائیل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سی این پی)سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین ہی اٹک جیل میں سماعت کریں گے

وزارت قانون نے کل کے لیے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دیدی

وزارت قانون کا کل کے لیے سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات سے متعلق خط لکھا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کا 30 اگست کو جیل میں ٹرائیل کرنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ وزارت قانون و انصاف کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ، نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہیں۔