اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزارت قانون کے عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔
سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرٹنڈنٹ اٹک جیل بھی درخواست میں فریقین ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اٹک جیل میں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، کالعدم قرار دیا جائے ۔
انسداد دہشتگری عدالت نمبر ون کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا اختیار سماعت بھی چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشتگری عدالت ون کے جج اس معاملے میں مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔