راولپنڈی (سی این پی)بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار کا فوجی قافلے پر حملہ میں 9 جوان شہیدہوگئے جبکہ5زخمی ہوگئے
سیکورٹی فورسز کا علاقے محاصرہ، ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا
جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوان شہید ہوگئے جبکہ 5 فوجی زخمی ہوئے
سیکورٹی فورسز نے علاقے محاصرہ کرکے علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ اپریشن بھی کیا
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیلئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانعں کی یہ قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں