راولپنڈی(سی این پی) آرمی چیف سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش دھماکے پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمہ کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا۔
اس سے قبل آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے
آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے
دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کریں گے۔