چوہدری پرویز الٰہی ایم پی او کے تحت 30 روز کیلئے نظر بند ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آبا د(سی این پی)تحریک انصا ف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو امن وامان کی صورت حال کے پیش نظرایم پی او کے تحت 30روز کے لئے نظر بند کر دیا گیا

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کئے گئے ایم پی او آرڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ایم پی او آرڈر ایس ایس پی سپیشل برانچ اور آئی بی نے نظر بند کرنے کی سفارش کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری پرویز الہی امن اومان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں۔

آرڈر چودھری پرویز الہی کو 30دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

چودھری پرویز الہی ان آرڈر کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے اہم عہدیدار ہیں، ان کی وجہ سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز بہت زیادہ ہیں، یہاں کی صورتحال پی ٹی آئی کے کارکنان خراب کر سکتے ہیں۔