راولپنڈی(سی این پی)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر سمیت دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔
آپریشن میں ایک دہشت گرد واصل جہنم اور دوسرا زخمی ہوگیا
جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت قوم کے دو بہادر بیٹے شہید ہوگئے
ان کی شناخت میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا