راولپنڈی(سی این پی) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوراً اٹک جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس پر انہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے
پولیس کے قافلے میں انہیں روانہ کیا گیا ،ہسپتال میں چوہدری پرویز الٰہی کے تمام ٹیسٹوں کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں،تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں چوہدری پرویز الٰہی کو واپس جیل بھجوایا جائے گا۔