13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ ہوگا

اسلام آبا د(سی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطاءبندیال کو الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائیگا

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو الوداعی عشائیہ دے گی

جسٹس عمر عطاءبندیال 16 ستمبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور ان کی جگہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سپریم کورٹ بارکی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پرعشائیہ دینے کی روایت ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز صاحبان ،سابق ججز ،سینئر وکلاءاور عہدیداروں کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔