سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں چوہدری تنویراورحامد نوازراجہ نے ملاقات کی۔چوہدری تنویر اور سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے لیے پہنچے۔ملاقات کے دوران میاں نوازشریف سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے سے بھی اہم گفتگو کی۔ملاقات میں راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاگیا۔لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ملک کا بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار ہے۔ثاقب نثار کے دور میں اربوں روپے جمع ہوئے، اس کا حساب لینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا جائے گا، الیکشن کا بگل بچ چکا، مسلم لیگ ن انتخابات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ریت کی دیوار ہے، برا وقت آتا ہے تو غائب ہو جاتا ہے۔اس موقع پر حامدنوازراجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچنے پر میاں محمد نوازشریف کا والہانہ استقبال کریں گے۔نوازشریف ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ملک کو درپیش معاشی مسائل کا حل صرف نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">