کراچی (سی این پی ) سابق صدر و شریک چےئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کروائے گا۔ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔
آصف زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبہ جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے،ہم سب کو سیاست کے بجائے ملکی معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے کیونکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔