اسلام آبا د(سی این پی)نیب کی کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کو بڑا دھچکا،پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفا دیدیا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024میں مکمل ہونا تھی۔190ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوچکیں ہیں،رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا۔پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کرسکتا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اورکیسز کی منظوری بھی لٹک گئی۔نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر ٹیلن نیوز کو مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے،پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر۔فروری 2021میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریع سید اصغر حیدرکو تین سال کی توسیع دی۔