اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے شعیب شاہین کی وساطت سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی
درخواست میں صدر، سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 کے منافی ہے، ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کئے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دیا جائے اور آئینی درخواست کے فیصلے تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے۔