اسلام آباد(سی این پی)نامزد نئے چیف جسٹس قاضیفائز عیسی نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی، جسٹس فائز عیسی کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17 ستمبر کیلئے دی گئی ہے
جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے، موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے،چیف جسٹس عمر عطاءبندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوںگے اور 17 ستمبر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے اور اسی روز سپریم کورٹ کے تمام ججز کو عشائیہ دیا جائیگا۔