راولپنڈی (سی این پی)نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کوکل منگل کو طلب کرلیا۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید کو جاری کیے گئے طلبی کے نوٹس میں انہیں کل صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیاگیا۔نیب نوٹس میں شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب نے شیخ رشید کو 190 ملین پائونڈ میں بیان ریکارڈکرانے اور گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ،شیخ رشید نیب پیش نہیں ہوتے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔