190پاونڈ کیس: علی زیدی ،خالد مقبول اورفروغ نسیم 14 ستمبر کو نیب طلب

اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزیر علی زیدی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)اسلام آباد نے علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے

سابق وفاقی وزرا کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاونڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کررکھا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا