سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(سی این پی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی لیگل ٹیم کے 9 وکلا کو اٹک جیل جانے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ سائفر کیس کی تحقیقات کرنےو الی ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل پہنچی۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں پہنچایا گیا۔بعد ازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔