جسٹس عمر عطاءبندیال نے چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا

اسلام آبا د(سی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاﺅس خالی کر دیا۔جسٹس عمر عطاء بندیال ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر منتقل ہوگئے ہیں، نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی حلف برداری سے قبل چیف جسٹس ہاﺅس منتقل ہوجائیں گے ۔
تفصیل کے مطابق چیف جسٹس عمرعطاءبندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قبل ہی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے اور ساراسامان اٹھالیاہے۔اب سرکاری رہائش میں جلدہی نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ منتقل ہوجائیں گے۔گھرکی صفائی کاانتظام بھی شروع کردیاگیاہے۔دیواروں پررنگ روغن سمیت دیگرضروری تزئین کاکام بھی کیاجائیگا۔