نیب ترامیم فیصلہ :چیئرمین نیب نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آبا د(سی این پی)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے نیب کا اہم اجلاس کل پیر کو طلب کرلیا ،چیئرمین نیب پیر کے روز نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میںنیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا ،پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔