نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(سی این پی)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لیں گے ،ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر ،مسلح افواج کے سربراہان ،سپریم۔کورٹ کے ججز غیر ملکی سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگی ،واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی،صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔