آئی ایم ایف نے45 فیصد گیس کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)آئی ایم ایف نے نگران حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا،گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کیلئے نگران حکومت پر دباﺅ بڑھادیا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس کا ریٹ بڑھا کر 435 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف گیس کے ریٹ بڑھانے میں کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں

ذرائع بتایا کہ گیس چھوٹے صارفین کو ریٹ میں اضافے سے بچانے کےلیے نگران حکومت کی کوششیں کررہی ہے اور آئی ایم ایف سے استدعا کی ہے کہ گیس کے چھوٹے صارفین کے لیے گیس مہنگی نہ کی جائے، نگران حکومت گیس کے 64 فیصد صارفین کو بچانے کے لیے حکمت عملی بنانے لگی، یکم اکتوبر سے گیس کے ریٹ 45 فیصد تک بڑھانے کی تیاریاں ہورہی ہیں،گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

گیس صارفین اکتوبر تا دسمبر کے بلوں میں جولائی تا ستمبر کے واجبات کلیئر کریں گے،گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا، کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے،صنعتی صارفین اور سی این جی کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کاامکان ہے،کھاد کارخانوں اور اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔