اسلام آباد (سی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 اور 2023میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے، 2018ءمیں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2023ءمیں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی، 2018ءمیں دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔2023ءمیں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔
سندھ میں 2023ءمیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی، 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔2023ءمیں خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی، 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔بلوچستان میں 2023ءمیں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی، 2018ءمیں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔