اسلام آباد (سی این پی ) آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر پاکستان سے رپورٹ طلب کر لی۔ ایم ایف نے ماہانہ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر اظہارِ تشویش کیا ہے
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر رپورٹ مانگ لی۔پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک اٹھائے اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے،پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہو گا۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کو ریونیو بڑانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔