اسلام آباد (سی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 کی نسبت مالی سال 2024ءمیں پاکستانی معاشی ترقی کی شرح بڑھنے کی پیش گوئی کر دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح سے متعلق رپورٹ جاری کر دی
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کی معیشت مالی سال 2024ء میں 1 اعشاریہ 19 فیصد تک بحال ہو جائے گی،گزشتہ مالی سال کے دوران معیشت 0 اعشاریہ 3 فیصد کمی کا شکار ہوئی تھی،بجلی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث مہنگائی میں خاطر خواہ کمی نہیں ہو گی،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل گرتی قدر افراطِ زر کو بلند رکھے گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے معیشت کیلئے چیلنج ہیں،سست عالمی شرح نمو بھی پاکستان کی معاشی ترقی سست ہونے کی وجہ بنی۔معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پالیسی اصلاحات ضروری ہیں،معاشی ترقی کیلئے پالیسیوں میں مستقل تسلسل ضروری ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی بحالی کیلئے حکومت کو سماجی اور ترقیاتی اخراجات کا مو¿ثر استعمال کرنا ہو گا۔ پاکستان کو مارکیٹ کے مطابق ایکسچیج کی بھی ضرورت ہے۔ مالی سال 2024ئ کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا،رواں سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد رہے گی۔ گزشتہ مالی سال سیاسی عدم استحکام اور سیلاب کے باعث شرح نمو کم رہی۔