بورے والا (سی این پی)پی ٹی آئی کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگ گیا، تین رہنماﺅں نے پارٹی سے راستے الگ کر لیے، بورے والا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیت 3 رہنماو¿ں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں، سابق تحصیل ناظم عثمان احمد وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری عمران ارشاد شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کو خیرآباد کہنے والے تینوں رہنماﺅں نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔