اسلام آبا د ( سی این پی ) پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نا قابل قبول ہیں ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت کی کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ چکا،کشمیر کے معاملے پر ترکیے کے صدر اردگان کے بیان کو سراہتے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں،پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا انتہائی گمراہ کن ہے،پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارت کا حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادو پاکستان میں انڈین ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ترجمان نے کہا کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت کی کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ چکا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر ترکیے کے صدر اردگان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کو تیار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیرِاعظم دورہ نیویارک پر ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں، انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، نگران وزیراعظم نے ترقی یافتہ دنیا سے 100 ارب ڈالر کے فنڈ کو فعال کرنے پر بھی زور دیا، وہ آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتا ہے، امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی وزیرخارجہ سے گزشتہ رات ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی تعاون پر بات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا انتہائی گمراہ کن ہے، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کانگریس کے ارکان، امریکی حکام سے متواتر ملتے ہیں، یہ ملاقاتیں کسی بھی سفارتکار کے فرائض منصبی میں شامل ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات، دونوں کے درمیان ہوتے ہیں، آئی ایم ایف بورڈ میں بہت سے مزید شراکت دار موجود ہیں، غیرملکی ادارے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں ہمیشہ الزامات کی سیاست کھیلتا ہے، جس کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دیریا ترقیاتی اہداف پر کانفرنس میں شرکت کی اور موسمیاتی تغیر بارے ترقی پذیر ممالک کی مدد اور ترقی یافتہ دنیا سے سو ارب ڈالر کے فنڈز کو فعال کرنے پر بھی زور دیا ۔
انہوں کہا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی ابھی اس ملاقات کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں تاہم افغانستان بارے تمام امور پر گفتگو کی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کانگریس کے ارکان، امریکی حکام سے متواتر ملتے ہیںیہ ملاقاتیں کسی بھی سفارتکار کے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں ہمیشہ الزامات کی سیاست کھیلتا ہے، مسترد کرتے ہیں پاکستان اور بھارت کے مابین رابطے کے ذرائع دوطرفہ سفارتی مشن، ناظم الامور ہیں پاکستان اور بھارت کے آبی مسائل پر سندھ طاس کمشنرز بھی ملاقات کرتے رہتے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سفارتکاری کا مطلب مشکلات پر گفت و شنید ہے افغانستان کے ساتھ رابطے اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا ہے دوست ممالک کے ساتھ گفتگو میں علاقائی صورتحال بارے بھی بات ہوتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے افغان تہنیتی خط کے جواب میں افغان اعلی قیادت کو خط لکھا پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے اور اٹھاتا رہے گاپاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ دنیا میں پر زور انداز میں اٹھا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک، دونوں کے مابین بہترین قریبی تعلقات ہیں ترکیہ کشمیریوں کا درد سمجھتا ہے، ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا کشمیری کاز کی حمایت کرنا، ان کی کشمیر سے وابستگی کا عکاس ہے ترکیہ صدر کی پاکستان، بھارت مذاکرات کی تجویز پر مزیر تفصیلات کا انتظار ہے پاکستان نے ہمیشہ بھارت یے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم امور پر مذاکرات کی بات کی ہے۔ روس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے مابین انتہائی متحرک اور مفید مذاکراتی عمل جاری ہے پاکستان اور روس کے مابین کئی اعلی سطح وفود نے ایک دوسرے ملک کا دورہ کیا روس کو علم ہے کہ پاکستان یوکرائن تنازعہ پر غیر جانبدارانہ موقف رکھتا ہے۔