نیب کا کرپشن کیخلاف بڑا فیصلہ،حساس اداروں سے مدد مانگ لی

اسلام آبا د(سی این پی)چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حساس اداروں سے افسران مانگ لئے

تفصیل کے مطابق اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لئے ہیں، چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے،نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے

حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے ،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا ،نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی،ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔