اسلام آباد (سی این پی) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔چیف جسٹس نے نظر ثانی کیس پر سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کرینگے۔جسٹس امین الدین خان جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے 2017 میں فیض ا7باد میں دیے گئے دھرنے کے خلاف ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، خفیہ ایجنسیوں اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔