رات گئے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 28پیسے کا اضافہ

اسلام آباد(سی این پی) رات گئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافے کی منظوری دے دی، تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے سہ ماہی ایڈجٹٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022 2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔