اسلام آباد(سی این پی) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی۔
آئی بی نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینے چاہتے ہیں۔