اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل ہونے سے منع کر دیا کرتے ہوئے اپنے وکیل کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کر دی۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔
ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا ، میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میں اپنے وکلا سے کہوں گا، اڈیالہ منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔