چیئرمین تحریک انصاف سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی پولیس نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیر اعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل ہے۔

اسلام آباد پولیس کے سکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے، عمران خان کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقلکیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے کمرے کی صفائی کروالی گئی ہے جس میں اٹیچ باتھ بھی ہے۔اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔چیرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔

چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ دو بکتر بند گاڑیوں سمیت 15 گاڑیوں کو قافلہ تھا،اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے ،چیرمین پی ٹی آئی کے منتقلی کے دوران جیل انتظامیہ نے لائٹس بند کر دی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی کو آج اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے