اسلام آبا د(سی این پی)انٹیلی جنس بیورو کے بعد پیمرا نے بھی فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا،سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ درخواست واپس دی جائے ۔
متفرق درخواست کے مطابق فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظر ثانی زیر التواءہیں، سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر 28 ستمبر کو سماعت مقرر ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا کی متفرق درخوست منظور کی جائے اور فیصلے کے خلاف نظر ثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے ۔