اسلام آبا د(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دوروں سے عوام کے لئے انتہائی اچھی خوشخبریاں آئیں گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3 ممالک کے دوروں کا امکان ہے،نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں،نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات جاری ہیں،نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
نواز شریف کے ان ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں،نواز شریف کے وطن پہنچتے ہی مشرق وسطی کے ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی،ان اچھی خبروں کے باعث نواز شریف کے ملک میں قدم رکھتے ہی ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑنا شروع ہو جائیں گے۔
مشرق وسطی کے ممالک کے نواز شریف کے دوروں سے عوام کے لئے انتہائی اچھی خوشخبریاں آئیں گی،نواز شریف کے دوروں میں ان کی معاشی ٹیم کے دیگر اراکین بھی ہمراہ ہوں گے،نواز شریف آج کل لندن میں ملکی معیشت کی بہتری کے اپنے منصوبوں کی نوک پلک سنوارنے میں زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں۔