لاہور(سی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
9 مئی واقعات سے متعلق جناح ہاو¿س حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے 11مقدمات کا چالان جمع کروایا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید قصوروار قرار دیے گئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاو¿س حملہ کیس ، عسکری ٹاور حملہ ،شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شیر پاو¿ پل پر جلاو¿ گھیراو¿ کرنے کے مقدمے کا چالان بھی جمع کروادیا گیا۔جسٹس مظاہر نقوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔