اسلام آبا د(سی این پی)ایف آئی اے نے چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں قصور وار قرار دیتے ہوئے افیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چلان جمع کروا دیا۔
تفصیل کے مطابق سائفر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے قصور وار ٹھرا دیا،ایف ائی اے نے عدالت میں چلان جمع کرواتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی جبکہ 28 گواہان کی فہرست بھی مہیا کر دی جن میں سے 27 کے 161 کے بیانات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے چالان میں اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ہیں جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے جن کا 161 اور 164 کا بیان چلان کے ساتھ منسلک ہے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا،سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی
ایف آئی اے کے جمع کروائے چالان کے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی بھی منسلک ہے،گواہان میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید ، سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اورایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی سمیت سائفر وزارت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین گواہوں میں شامل ہے