اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور نیب گواہان عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور وکل کی عدم موجودگی پر سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے احسن اقبال کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پراحسن اقبال کے وکیل ذوالفقار نقوی نے بریت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نیب ذاتی کرپشن کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،منصوبے میں نیب کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں کر سکا،ریفرنس اور گرفتاری صرف احسن اقبال کی کردار کشی کرنا تھی،احسن اقبال کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نارووال سپورٹس سٹی عوامی مفاد کا منصوبہ تھا، نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سمیت متعلقہ فورم نے دی،منصوبہ کی منظوری تب دی گئی جب احسن اقبال پاور میں نہیں تھے،گرین لائن منصوبہ بھی وفاق کی فنڈنگ سے بنا، لاتعداد صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ وفاقی حکومت کرتی ہے،استدعا ہے کہ عدالت احسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور کرے،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نےاحسن اقبال کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے پاس احسن اقبال کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہے، وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">