اسلام آبا د(سی این پی)نگران حکومت نے افغان ٹزانزٹ ٹریڈ کی 212 ائٹم پر پابندی عائد کردی ہے،اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق کپڑے کی 17 اقسام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے گزرنے پر پابندی عائد ہے،تمام طرح کے ٹائرز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے گزرنے پر پابندی عائد ہوگی،تین طرح کی چائے کی پتی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے لیجانے پر پابندی گئی ہے جبکہ کاسمیٹکس، ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے
اس کے علاوہ خشک میوہ جات میں بادام اور تازہ پھلوں پر بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے لیجانے پر پابندی کی گئی ہے ،ہوم ایپلائینسز میں فریج اور ریفریجریٹر،ہوم اپلائینسز میں ایئر کنڈشنر، جوسر اورمکسر بلینڈر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے لیجانے پر پابندی کی گئی ہے۔پورٹس پر پڑے سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنےوالے اشیاءپر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔