لندن(سی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے،عوام کے ووٹ کی طاقت سے احتساب شروع کریں گے ۔لندن میں اوورسیز رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی ،مہنگائی و بے روزگاری سے نکالیں گے، پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے،نواز شریف کا برطانیہ و یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری سے ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">