مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال پر تشویش ہے،غیر انسانی بمباری فوری بند کی جائے ،پاکستان

اسلام آبا د(سی این پی)پاکستان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش ہے ،فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہئیے ،اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری اور احترام کرے،عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی پر کام کرے ،پاکستان کا غزہ پر اسرائیل کی غیر انسانی بمباری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ،امید ہے اسرائیل عرب لیگ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گا ،وزیراعلی اتر پردیش کے بیانات قابل مذمت ہیں ،وزیراعلی کے بیانات ھندوتوا، اکھنڈ بھارت ذہنیت کے غماز ہیں،بھارت میں اقلیتوں پر سنگین مظالم ڈھائے جارہے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نگران وزیر خارجہ نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کی 27ویں وزارتی کونسل اجلاس میں شرکت کی،نگران وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم ممالک کے مابین تجارتی، اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ،نگران وزیر خارجہ نے آذربائیجان میں اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں کیں،او آئی سی معاون سیکرٹری جنرل و نمائندہ خصوصی برائے جموں کشمیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ،او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں کشمیر نے وزارت خارجہ بھی آئے، سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی

او آئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں کشمیر نگران وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے،یوسف الدوبے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ، کشمیری رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے،کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ مرتب کرکے او آئی سی رابطہ گروپ کو پیش کریں گے،بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے

ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اٹھائے،حریت قیادت کو فوری رہا کرے،پاکستان، فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے،غزہ پر پابندیوں اور غیر انسانی سلوک انتہائی قابل مذمت ہے،غزہ پر حملے اور پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ پابندیاں اٹھا کر فلسطینیوں کا حق خودارادیت دیا جائے ،عالمی برادری اسرائیلی بربریت پر مبنی غیر انسانی حملوں کا نوٹس لے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ دو روزہ دورہ پر چین جائیں گے، وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر سربراہ اجلاس میں 17، 18 اکتوبر کو شرکت کریں گے،نگران وزیراعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنماوں، معاشی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے،سی پیک کے مختلف منصوبوں، مزید سرمایہ کاری لانے بارے اہم ملاقاتیں کریں گے

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر پاکستان اسلامی تعاون تنظیم رکن ممالک سے رابطے میں ہے،بھارتی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتھیہ ناتھ کا بیان مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی کا عکاس ہے،عالمی کرکٹ کپ کے میزبان کی حیثیت سے یہ بھارتی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ دے،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہر طرح سے سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارتی ذمہ داری ہے،زینب عباس کو ملنے والی دھمکیوں پر ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں،زینب عباس کے خلاف بے جا ٹویٹ پر مقدمہ درست اقدام نہیں ہے، بلاجواز ہے،کرکٹ شائقین، صحافیوں کو بھارتی ویزا فراہمی بارے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں،ہم بھارتی حکام سے صحافیوں اور شائقین کے ویزوں کے جلد اجراءکا مطالبہ کرتے ہیں ،اسرائیل فلسطینوں پر ظلم، وحشیانہ بربریت اور انتہائی امتیازی سلوک برت رہا ہے ،وفاقی کابینہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے،پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن، فلسطین کاز کا مضبوط حامی ہے،پاکستان، فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لئے کوشاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے سائفر کے حوالے سے سوال پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی نوازشریف سے ائیرپورٹ پر مبینہ ملاقات کے معاملے پر ترجمان کا جواب دینے سے گریز کیا،ڈاکٹر فیصل کا نوازشریف سے وطن روانگی بارے معاملہ، مکمل خیالی اور حقیقت سے برعکس ہے