اسلام آباد(سی این پی) ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلے میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ۔عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">