راولپنڈی (سی این پی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کے شریک ملزم وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر ملتوی کر دی۔ عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کرتے ہوئے فردجرم عائد کرنے کی سماعت23اکتوبرتک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پردونوں ملزمان، ایف آئی اے کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ اور دیگر سرکاری وکلا کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر،شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا عدالت میں موجود تھے اس موقع پرعدالت نے فردجرم عائد کرنا تھی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ میں پٹیشن زیر سماعت ہونے کے باعث گزشتہ تاریخ پر ہم نے چالان کی نقول وصول نہیں کی تھیں لیکن چونکہ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹیشن پر فیصلہ دے دیا ہے اور پٹیشن خارج کر دی گئی ہے لہٰذا عدالت چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم کے لئے آئندہ تاریخ مقرر کرے جس پر عدالت نے چالان کی نقول تقسیم کرنے کے بعد سماعت23اکتوبر تک ملتوی کر دی آئندہ تاریخ پرملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">